ننکانہ: اپر گوگیرہ نہر چندر کوٹ جھال سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اپر گوگیرہ نہر سے چندر کوٹ جھال سے 25سالہ نوجوان تشددزدہ نعش برآمد تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب مانانوالہ روڈ پرچندر کوٹ نہر جھال میں ایک تیرتی ہوئی ڈیڈ باڈی کی اطلاع پا کر ریسکیو1122کا غوطہ خور عملہ وہاں پہنچا اور تیرتی ہوئی ڈیڈ باڈ ی نکال کر ضروری کاروائی کے بعد تھانہ صدر پولیس کے حوالے کے دی ڈیڈ باڈی 25سالہ نوجوان کی تھی جس کی تا حال شناخت نہ ہو سکی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔