راجہ جنگ: معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

  راجہ جنگ: معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)راجہ جنگ کے نواح میں معمولی تلخ کلامی پر دکاندار نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق راجہ جنگ میں شانی ولد اکرم کی پان شاپ پر جڑنوالہ کے رہائشی پچیس سالہ وسیم ولد رفیق اورراجہ جنگ کے رہائشی چوبیس سالہ شہزاد ولد مقصود پان لینے کے لیے گئے  تو کسی بات پر انکی آپس میں ہونیو الی توں تکرار کے نتیجہ میں دوکاندار ولد شانی ولد اکرم نے فائرنگ کر کے وسیم اور شہزاد کو زخمی کرنے کے علاوہ ایک راہگیر تیس سالہ وقار ولد لیاقت بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جہنیں طبی امداد کے لیے آر ایچ سی راجہ جنگ منتقل کیا گیا جہنیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر دی ایچ کیو ہسپتال قصو رمنتقل کر دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -