سپریم کورٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مختلف عزرداریوں سے متعلق درخواست متعدد کیسزکے غیر موثر ہونے پر خارج
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مختلف عزرداریوں سے متعلق درخواست متعدد کیسزکے غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پیر کو تین رکنی خصوصی بنچ نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 60سے زائد انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کی گیارہ انتخابی عذرداریوں کو غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کردیا۔وکیل درخواست گزاران نے کہا عدالت مقدمات کے میرٹ پر فیصلہ کرے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں ختم ہو چکی ہیں سپریم کورٹ میں مقدمات صرف دستاویزات کی تصدیق کی حد تک ہی دائر کئے گئے تھے۔مقدمات کے میرٹس پر ٹریبونل نے کوئی فیصلہ نہیں دیا اگر عدالت تصدیق کے حوالے سے درخواستیں منظور بھی کر لے تو بھی اسمبلیاں ختم ہو چکی ہیں۔وکیل درخواست گزاران نے کہا کہ ٹریبونلز کے فیصلوں میں تضاد ہے۔چیف جسٹس نے کہا تصدیق سے متعلق قانون کی وضاحت ہم قومی اسمبلی کے کسی مقدمے میں کردیں گے۔سپریم کورٹ نے دیگر انتخابی عذرداریوں کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ