جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال لاہور سے فیصل آباد آتے ہوئے ساہیانوالہ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی،موقع پرجاں بحق ہو گئے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی ہاکی گراو¿نڈ میں ان کا نماز جنازہ ادا کیا گیا، جس کے بعد میت کو لاہور منتقل کیا گیا دوسرا جنازہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کی گراو¿نڈ میں ادا کیا گیا۔ مرحوم بہت ملنسار،خوش اخلاق اور نیک طبیعت انسان تھے۔ ادارے کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر شاہد کمال پنجاب یونیورسٹی میں بطور پرنسپل، ڈین اور ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کا نام یونیورسٹی کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، یونیورسٹی تین دن کے لیے تدریسی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گی۔ ڈاکٹر شاہد کمال کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی جی سی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کی جامع مسجد میں آج 10 بجے ہو گی۔
 وائس چانسلر 

مزید :

صفحہ آخر -