نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی اپیلیں مسترد، سزائے موت برقرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کےخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کو حکم برقرار رکھتے ہوئے ریپ چارجز پر بھی سزائے موت کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کو 2 بار سزائے موت کا فیصلہ سنایا،بداخلاقی کے جرم میں 25 سال قید کی سزا بھی سزائے موت میں تبدیل کر دی، شریک مجرمان محمد افتخار اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کر دی گئی ہیں۔
ظاہر جعفر