ظلِ شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے  کی درخواست دائر

 ظلِ شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے  کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ظلِ شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی وکیل ندیم سرور کی طرف سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی ،ڈپٹی کمشنر و دیگران کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی ورکر علی بلال عرف ظلے شاہ کو دن دہاڑے قتل کر کے سروسز ہسپتال چھوڑ دیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظلے شاہ پر بدترین تشدد کے نشانات سامنے آئے ہیں،ظل شاہ کو آخری بار پولیس قیدیوں کی وین میں دیکھا گیا،پولیس کے مطابق ظلے شاہ کی ہلاکت کالے رنگ کے ویگو ڈالے کی ٹکر سے ہوئی،ظلے شاہ کی ہلاکت اہم نوعیت کا معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہیں،آئین کا آرٹیکل 9 عوام کی جانوں کی حفاظت کی گارنٹی دیتا ہے،عدالت ظلے شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا حکم دے اور کمیشن کی کارروائی کی نگرانی بھی کرے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -