جلسے ،ریلیوں پر شیلنگ اور آنسو گیس کے استعمال کیخلاف درخواست پر حکومت سے رپورٹ طلب

 جلسے ،ریلیوں پر شیلنگ اور آنسو گیس کے استعمال کیخلاف درخواست پر حکومت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جلسے ،ریلیوں پر شیلنگ اور آنسو گیس کے استعمال کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ سوموار کو سماعت پر عدالتی حکم پر وزارت داخلہ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کے پاس ٹیر گیس کا کوئی ایکسپائرڈ سٹاک نہیں ہے وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آنسو گیس کا استعمال قانون کے مطابق کیا جاتا ہے سرکاری وکیل نے زائد المعیاد شلنگ کے سٹاک ہونے سے متعلق انکار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بے بنیاد بات ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے پاس شواہد ہیں جو متفرق درخواست کے ساتھ لگا دیے ہیں،عدالت نے درخواست گزار سے مخاطب ہوکر کہا کہ متفرق درخواست آئے گی تو دیکھ لیں گے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -