فیصل آباد کی رہائشی خدیجہ پر تشدد کیس میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

 فیصل آباد کی رہائشی خدیجہ پر تشدد کیس میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد کی رہائشی خدیجہ پر تشدد کیس میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی، متاثرہ لڑکی نے مو¿قف اختیار کیا کہ بااثر ملزم نے کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دیں ملزم کو جیل میں منشیات و دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،متاثرہ لڑکی نے ایم بی بی ایس امتحانات کو لاہور منتقل کرنے کے لئے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے مو¿قف اختیار کیا کہ ملزم کا کہ چالان ٹرائل کورٹ میں پیش ہوئے چھ ماہ گزر گئے لیکن فرد جرم عائد نہیں کی جا رہی،ملزمان ہراساں کر رہے ہیں،خدیجہ کو یونیورسٹی اور مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے اور آئی جی جیل خانہ جات کو سہولیات فراہم کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -