فرخ حبیب کو نوٹس جاری کرنے کےخلاف کیس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن ریکارڈ سمیت طلب
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو نوٹس جاری کرنے کےخلاف کیس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت آج طلب کر لیا،عدالت نے فرخ حبیب کے وکیل احمد پنسوتہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کس کیس میں نوٹس ہوئے؟احمد پنسوتہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے بتایا ہی نہیں کہ کیا کیس ہے،ہمیں صرف ایک نوٹس آیا کہ آپ پیش ہوں۔
طلب