منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز، شریک ملزمان کے اعتراضات مسترد 

 منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز، شریک ملزمان کے اعتراضات مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور( نامہ نگار خصوصی)اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کر دیا سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج فخر بہراد نے عدالتی دائرہ اختیارات کیخلاف محفوظ فیصلہ سنایا اور سلیمان شہباز سمیت دیگر شریک ملزموںکے اعتراضات کو مسترد کر دیا عدالت نے قرار دیا کہ قانونی طور پر عدالت ہی مقدمے کے ٹرائل کرسکتی
 ہے عدالت نے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کرلیا اس سے پہلے سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں نکتہ اٹھایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے بعد کوئی بھی ملزم پبلک سرونٹ نہیں شہباز شریف کی بریت کا فیصلہ چیلنج نہ ہونے پر حتمی صورت اختیار کر چکا ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ پبلک آفس ہولڈر ملزموں کی بریت کے بعد کرپشن کا الزام پرائیویٹ افراد پر نہیں لاگو ہوتا اور عدالتی فیصلے اور قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کی بریت کے بعد پرائیویٹ افراد کیخلاف مقدمہ اس عدالت میں نہیں۔
اعتراضات مسترد

مزید :

صفحہ آخر -