سکیورٹی گاڑیوں کے استعمال سے دستبرداری فیصلے کونافذ کرنے کا فیصلہ

سکیورٹی گاڑیوں کے استعمال سے دستبرداری فیصلے کونافذ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کےلئے قائم مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایا گیا تمام وزارتوں،ڈویژنر نے کفایت شعار ی کے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،کابینہ ارکان کی اکثریت نے گاڑیاں واپس کردی ہیں ،کمیٹی نے وزارت قانون و انصاف کو اعلی عدلیہ سے رجوع کر کے کفایت شعار ی کے اقدامات کی تجویز پیش ،وقت اور اخراجات کو بچانے کےلئے تمام اجلاسوں کےلئے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال سے متعلق چیئرمین سینیٹ وسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنےکی ہدایت کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے باعث تمام متعلقہ افراد بغیر کسی رعایت کے اخلاص اور سچے جذبے کےساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد تیز کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کےلئے مانیٹرنگ کمیٹی کے منعقدہ دوسرے اجلاس میں کیا ،اجلاس میں کمیٹی نے کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق اپنے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ،جبکہ تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ، اجلاس میں سکیور ٹی گاڑیوں کے استعمال سے دستبرداری کے فیصلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بعض افسران کی جانب سے 1800سی سی سے اوپر کی ایس یو وی،سیڈان کاروں کے استعما ل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور تمام حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان تمام گاڑیوں کا استعمال کو فوری روکیں، اجلاس میں کام کے اوقات کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دفتری کام کے نئے ٹائمنگ یکم رمضان سے صبح 7:30سے دوپہر 2:30اور جمعہ کو دوپہر 12:30بجے تک ہونگے ، کابینہ کے فیصلے کے مطابق گرمیوں کے موسم میں اس پر عمل کیا جائےگا۔
کفایت شعاری کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -