پنجاب اسمبلی عام انتخاب، الیکشن کمیشن نے آن لائن سکروٹنی سیل قائم کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے آن لائن سکروٹنی سیل قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے297ریٹرننگ افسران کی معاونت فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آن لائن سکروٹنی سیل قائم کر دیاہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے تمام ریٹرننگ افسران عام انتخابات برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کے لیے امیدواروں کے کاغذات ِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں،، امیدواروں کے کوائف کے حصول کیلئے ضروری پرفارمہ اور ایس او پیز ریٹرننگ افسران کو مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ آن لائن سکروٹنی سیل 3ٹیموں پرمشتمل ہے اور 24گھنٹے کام کر رہا ہے جبکہ فیکس، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہے۔
آن لائن سکروٹنی