144 کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کی نگران حکومت سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے دفعہ 144سے متعلق دراخوستوں پر الیکشن کمیشن نے نگران پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگران پنجاب حکومت سے حقائق کے حوالے سے رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف اور پْرامن انتخابات کروانے کا پابند ہے۔الیکشن کمیشن نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے متن کو سامنے رکھ کر آج تک الیکشن کمیشن کو جامع رپورٹ دیں تاکہ مزید لائحہ عمل پر غور کیا جائے۔
رپورٹ طلب