بجلی چوری بڑھنے پر لاہور اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری پریشان
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت ملحقہ علاقوں میں خودساختہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے،اس حوالے سے کی گئی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ لیسکو نے بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ رہی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی دو ہزار سات سو میگاواٹ تک رکھی گئی ہے، اس طرح طلب و رسد میں تین سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، لیسکو نے لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنا رکھا ہے جس کے مطابق بیس فیصد سے زائد لائن لاسز والے علاقوں میں دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ دیگر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
لوڈشیڈنگ