انٹر بینک میں ڈالر 84پیسے،اوپن مارکیٹ میں 2روپے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

انٹر بینک میں ڈالر 84پیسے،اوپن مارکیٹ میں 2روپے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر  281.61 روپے پر بند ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 84  پیسے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280.77  روپے پر بند ہوا تھا۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر  2 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 99 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونا 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 782 روپیکا ہوگیا ہے۔عالمی بازار میں سونا 20  ڈالر مہنگا ہو کر 1886 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کوکاروبار کا مثبت دن رہا۔پیر کو 100 انڈیکس 62 پوائنٹس اضافے سے 41856 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 506 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 10 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے اضافے سے 6407 ارب روپے ہے۔
ڈالر

مزید :

صفحہ اول -