گھریلو جھگڑے، لڑکیاں زندگی سے تنگ، خودکشی کی کوشش
ملتان(وقائع نگار )شجاع آباد کے علاقے میں گھریلو حالات سے تنگ دو لڑکیوں نے تیزاب اور زہریلہ گولیاں کھا کر خودکشی کر ڈالی ۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقے میں گزشتہ روز 19 سالہ علینہ کا اپنے بھائی سے جھگڑا ہوا۔ تو اس نے غصے میں آکر زہریلی گولیاں کھا لی ۔جس کو سول ہسپتال شجاعباد منتقل ک دیا گیا یے ۔اسی طرح دوسرے واقعی میں عالیان نے بھی گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر تیزاب پی لیا ۔دونوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔