علی پور:خاتون کی چار بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

علی پور:خاتون کی چار بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ، خیر پور سادات (بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)پولیس کانسٹیبل نے 4کمسن بچوں سمیت خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی،ڈی پی او کی طرف سے کانسٹیبل کےلئے 5 ہزار روپے نقد انعام، پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں ہیڈپنجند کے مقام پر شوہر سے جھگڑا ہونے پر 4 بچوں سمیت ماں کی خود کشی کی کوشش ڈیوٹی پر(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
 موجود پولیس کانسٹیبل نے ناکام بنا کر گھرانہ تباہ ہونے سے بچا لیا،عورت اپنے شوہر سے لڑائی کر کے اپنے 4 کمسن بچوں سمیت ہیڈ پنجند پر خودکشی کرنے آ گئی تھی،ہیڈ پنجند ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل عبیداللہ نے عورت کو دریا میں کودنے سے روک کراسے تسلی دی معاملہ دریافت کیا، کانسٹیبل نے عورت کو بچانے کے بعد اس کے ورثا کو اطلاع دی اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو رپورٹ کی، خاتون کے ورثا نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی نے کانسٹیبل کو 5000 روپے نقد انعام اور شاباش دی ہے۔