بہاول عباسی کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں،الیکشن بارے مشاورت

بہاول عباسی کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں،الیکشن بارے مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچشریف، خانقاہ شریف، نور پور نورنگا (سٹی رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان ) امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول (بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
عباس خان عباسی سابق سول جج سردار یحیی کلاچی،حاجی فدا حسین جٹھول،محمد اسماعیل قریشی المعروف لیلو سرکار اور محمد سلیم قریشی کے ہمراہ سابق میونسپل جنرل کونسلر ملک نسیم اعجاز مسن کی رہاش گاہ پر تشریف لاے انہیں ناب صدر بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار بھی پہناے مختصر ملاقات میں سیاسی و علاقای صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ناب صدر بار ایسوسی ایشن ملک نسیم اعجاز مسن نے آمدہ الیکشن میں پرنس بہاول عباس خان عباسی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر ملک نسیم اعجاز مسن نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ عباسیہ خاندان حقیقی معنوں میں محسن پاکستان ہے ملک پاکستان کے لیے عباسیہ خاندان کی طرف سے سرانجام دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جس پر پرنس بہاول عباس خان عباسی اور انکی ٹیم کے ارکان نے ملک نسیم اعجاز مسن کا حمایت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا آخر میں ملک نسیم اعجاز مسن نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سمیت دیگر شخصیات کا تشریف آوری پر خیر مقدم کیا اس موقع پر مھر محمد طارق،ڈاکٹر میاں صدیق آثم،ملک ایاز محمود مسن،ملک فلاح الدین مسن،قاضی محمد عمران بھٹہ،ڈاکٹر عبد القدیر قریشی اور شوکت علی بھی موجود تھے سابق ایم پی اے اور عرصہ تک وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے دست راست رہنے والے،ڈاکٹرمحمد افضل نے پی ٹی آئی رہنما پرنس آف بہاولپور پرنس بھاول عباس خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں ملاقات کی اور ان سے پی پی 250کے چولستانی ووٹرز کی حمایت کی مدد مانگی ہے،پرنس بھاول خان عباسی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یزمان، چولستان سے ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور انہیں کامیابی دلائیں گے،اس کے علاہ ملاقات میں الیکشن کی صورت حال اور دیگر امور بھی زیرِ غور لائے گئے،واضح رہئے کہ ڈاکٹر محمد افضل 2018کےالیکشن میں ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور چند ہفتے قبل انھوں نے چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی،پرنس بھاول عباس خان عباسی اس ملاقات کے موقع پر حاجی سلیم غوری اور محمد یحیی بھی موجودتھے۔