جمشید خان دستی کی کسان رہنماﺅں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال

جمشید خان دستی کی کسان رہنماﺅں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ وسابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے چیئرمین پنجاب وکلا محاذ اور صوبائی کوآرڈینیٹر آل پاکستان کسان اتحاد جنوبی پنجاب سے ملاقات کی ۔ جس میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
 ۔ آل پاکستان کسان اتحاد کے مطالبات کی وہ حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے پہلے بھی اسمبلی میں کسانوں ، مزدوروں اور عام آدمی کی بات کی اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔صوبائی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مراعات اور سبسڈی دینے کی بجائے اپنے اعلان کردہ کسان پیکج کو بھی واپس لے لیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ منتخب اراکین اسمبلی کو اس بارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔[