گھریلو نقشہ کی آن لائن تیاری، لوگوں کو ریلیف دینے کا منصوبہ
ملتان(سپیشل رپورٹر )شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے نقشہ منظوری کے پراسس کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر 10 مرلہ کے گھریلو نقشہ کی آن لائن پراسس کے لئے سافٹ ویئر تیاری کا عمل جاری ہے ۔سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد سائلین گھر بیٹھے نقشہ منظوری کے پراسس کو مکمل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
ے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے آ رکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ۔ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آ رکیٹیکٹ تہمینہ بشیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ردا سلطان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ گل زھرا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آ رکیٹیکٹ نور الہی شریک تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کو بریفنگ ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ میڈم تہمینہ بشیر نے پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ نقشہ جات کی ان لائن پراسس کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔نقشہ میں سائٹس کی تصدیق کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔آن لائن چالان جاری کرنے اور تصدیق کے لئے بینکوں کے ساتھ آن لائن سسٹم بنایا جائے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ کو ہدایت کی کہ نقشہ منظوری کے پراسس کو آسان اور تیز کیا جائے۔ غیر ضروری فارمیلٹیز ختم کر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم آ رکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ ایم ڈی اے کی زیر تعمیر آفس بلڈنگ کی انٹیریئر ڈیزائننگ پر توجہ دے۔ایم ڈی اے کی زیر تعمیر آفس بلڈنگ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونی چاہیے۔