علاقائی تعمیروترقی کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گی، شازیہ حیات اللہ ترین
اڈا ذخیرہ (نامہ نگار) سابق ایم این اے نواب حیات اللہ خان ترین کی اہلیہ شازیہ حیات اللہ خان ترین نے اڈہ سرنوالی سے سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں موٹر سائیکلوں پر مشتمل جلوس کی شکل میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب حیات اللہ ترین اور ان کے خاندان سے حلقے کے عوام کی محبت کسی سے پوشیدہ نہیں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
ہے آج جس طرح عوام نے جلوس میں شریک ہو کر ہمارا حوصلہ اور مان بڑھایا اور یہ محبت ہم پر قرض ہے انشااللہ ہم بھی کامیاب ہو کر نواب حیات اللہ ترین کی طرح آپ کی خدمت کر کے آپ کے اس قرض کو ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ میرا خاوند،میں اور میرے بیٹے نواب برہان اللہ،نواب نصراللہ اور نواب ظفراللہ آپ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔