سیاسی انتشار،عمران خان بڑے ذمہ دار، یوسف رضا گیلانی

سیاسی انتشار،عمران خان بڑے ذمہ دار، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹہ کوٹ،بارہ میل(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی بامقصد مذاکرات کی قائل، کبھی مخالفین سے ڈائیلافگ کے دروازے بند نہیں کئے، عمران خان کو اناءکے خو ل سے باہر نکلنا ہوگا ،الیکشن سے پیپلز پارٹی نہیں خو د عمران خان فرار ہونا چاہتے ہیں،عمران نیازی کے تمام بیانیے” پٹ“ چکے ہیں، ملک دشمنی پر مبنی نفرت انگیز پالیسیاں عمران خان کی سیاست کی تباہی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
 کا باعث ہیں، محب وطن عوام تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں ،دوسروں کو قانون کی پابندی کا بھاشن دینے والے خو د قانون سے فرار ہورہے ہیں،معاشی، سیاسی انتشار کی ذمہ داری عمران نیازی پرعائد ہوتی ہے، سیاست کے مقدس ایوانوں میں بدزبانی، سیاست میںکردار کشی، نفرت انگیز بیانیے ،معاشرتی تقسیم عمران خان نے پروان چڑھائی، پیپلز پارٹی نے خو ن دیکر جمہوری اقدار کی پرو رش کی،انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈہ، پیپلز پارٹی الیکشن میں بھر پو ر حصہ لے رہی ہے، ان خیالا ت کا اظہار سینئر وائس چیئر مین، لیڈر آف دی اپو زیشن سینٹ، سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اورتحریک انصاف انتشار کا شکار ہو چکی ہے پارٹی قائدین ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیوں اور یوٹرنز کے باعث عمران پارٹی کارکنوں کا اعتما د کھوچکے ہیں شکست کے خو ف نے عمران نیازی کو خو فزدہ کررکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی الیکشن سے فرار کی کو ششوںمیں مصروف ہے مگر پیپلز پارٹی انہیں میدان سے فرار نہیں ہونے دیگی، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارتی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریگی۔