شادی تقریبات میں خصوصی محفلیں فائرنگ کا سلسلہ تیز، ایک نوجوان قتل
کرمداد قریشی (نامہ نگار)تھانہ قریشی ، شادی تقریبات میں محفل ، شراب اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
ایک نوجوان جانبحق ہوگیا ،تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی ایک ماہ سے تعینات ایس ایچ او انسپکٹر محمد اکرم نے تھانہ پر غیرحاضر رہنا اپنا معمول بنا لیا ، ماتحت عملہ بھی فائدہ اٹھانے لگا ، جرائم کے خلاف کاروائیوں میں عدم دلچسپی کی صورت میں قانون شکن عناصر کی سرگرمیاں بڑھنے لگی ، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران قصبہ بصیرہ میں شادی کی تقریب میں رات بھر مجرا ، شراب اور کھلے عام فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ، فائرنگ سے محمد سمیع نامی نوجوان جانبحق ہوگیا ، دو دن بعد چوک قریشی شاہ جمال روڈ۔ بستی گلاب گورمانی میں شادی کی تقریب میں مجرا ، شراب اور فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ، بارات روانگی کے موقع پر فائرنگ سے 18/19 سالہ نوجوان نبیل یونس فائرنگ سے زخمی ہوگیا ، جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ، اسی طرح دو روز قبل تھانہ قریشی کے علاقہ نور کبڑا میں درجن بھر قانون شکن افراد نے تین افراد پر وحشیانہ تشدد کیا ، فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے رکھا ، مقامی پولیس تھانہ قریشی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بلکل ناکام اور کارکردگی صفر ہوتی جارہی ہے ، جس کے نتیجہ میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ،