جاری عوامی منصوبوں کے عمل میں تیزی لائی جائے

 جاری عوامی منصوبوں کے عمل میں تیزی لائی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختون خوا کے نگراں وزیر بلدیات،الیکشن ود یہی ترقی سا ول نذیر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواسٹیز امپرومنٹ پراجکیٹ کے زیر اہتمام کنسلٹنٹ ٹیم جلد ہی ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کا دورہ کرے گی جس میں کنسلٹنٹ ٹیم وہاں پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے عوامی منصوبوں کی نشاندہی کریگی جن کو فوی طورپر عملی شکل دے کر ترجیخی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا سیٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ  سے متعلق منعقدہ بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ظفر علی شاہ نے وزیر بلدیات کو خیبر پختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ادارے کی کارکردگی، اہداف اور درپیش مسائل سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا، وزیر بلدیات نے خیبر پختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں جاری عوامی منصوبوں کے عمل میں تیزی لائی جائے اور ان منصوبوں کو فوری اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں تقریباً 637.86  ملین ڈالر کے مختلف پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جبکہ اس میں پانی سپلائی میں بہتری، سیوریج اینڈ ڈرینج سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور اربن گرین کے منصوبے شامل ہیں، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی منصوبوں میں تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور ادارے سے متعلق تمام ضروری امور کو ان کے علم میں لایا جائے تا کہ فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو عوامی امنگوں کے مطابق جلد مکمل کیا جا سکے۔