پولیس افسر میرٹ پر انصاف فراہمی یقینی بنائیں، آر پی او سہیل چوہدری

پولیس افسر میرٹ پر انصاف فراہمی یقینی بنائیں، آر پی او سہیل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار )ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن ، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں سے آ ئے سائلین کے مسائل سنے اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریجن میں عوام الناس (بقیہ نمبر35صفحہ6پر )
کے مسائل حل کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں۔ پولیس افسران تھانے آ نے والے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کریں۔ ان کے مسائل سن کر حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ پ لوگ عوام الناس کو بروقت انصاف فراہم کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں