رمضان المبارک سے قبل سٹاک مافیا متحرک،متعدد اشیاءغائب
راجن پور(تحصیل رپورٹر)ماہ رمضان کی آمدآمد اور مہنگائی عروج پر پہنچ گئی پورے ملک کی طرح راجن پور کے شہری(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
بھی مہنگائی سے پریشان .ذخیرہ اندوز مافیا نے اشیائے خوردونوش کو سٹاک کرلیا مارکیٹ میں ریٹ دوگنا ہو گئے انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام مافیہ نے سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑا دیا پھل فروٹ بڑا گوشت چھوٹا گوشت اور مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور راجن پور شہر میں آٹا نایاب لیکن بلیک میں فروخت جاری چینی گھی دال سبزی کھجور مشروبات اور سبزیوں کے ریٹ آسمان تک پہنچ گئے ملکی سطح پر مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اب دکانداروں نے مصنوعی بحران پیدا کرکے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ضلع انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے راجن پور کی عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائز کنٹرول مجسٹریٹوں کو ایکٹیو کیا جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جاسکے اور شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہو