مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی
پشاور(سٹی رپورٹر)ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132 کے وی شاہی باغ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14 مارچ صبح 9 بجے سے شام4 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے66 کے وی بڈھ بیر اور ورسک گرڈ سے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی ٹانک گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14مارچ صبح 9 بجے سے دو پہر12 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی گو مل زم پاؤر ہاؤس گرڈسے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی بنوں گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی14مارچ صبح 9 بجے سے دو پہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے66 کے وی کرم گڑھی اورکرم گڑھی پاور ہاؤس نمبر1،2 گرڈ سے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -