کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ، امیدوار سرگرم 

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ، امیدوار سرگرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی پورٹر) سابق صوبائی وزیر امید وار برائے ایم پی اے اے پی پی 216 حاجی احسان الدین قریشی نے گزشتہ روز ریٹرننگ افسر کو کو کاغذات نامزدگی جمع کرا (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
دیئے دیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین منور احسان قریشی، حامد خان، رانا نعیم سمیت مختلف یوسیز کے چیئرمین اور لیگی رہنما اور ورکرز کثیر تعداد میں ہمراہ تھے۔ حاجی احسان الدین قریشی کا کہنا تھا ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور ہم بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بناکر عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے سفر کو شروع کرینگےپاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے حلقہ پی پی213میںکاغذات نامزدگی جمع کرادیے،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی طرف سے ٹکٹ ملا تووہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ ،لک کے بہترین مفاد کے لیے کام کر کے اپنے دورانیے کو یاد گار مثال بنائیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جرات مندانہ قیادت میںپی ٹی آئی کے بلند گراف نے حکومت کی دوڑیں لگائی ہوئی ہیں،اس ڈر اور خوف سے ان کی نیندیںحرام ہیں،پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو گرفتاری کر کے انتخابات کا پانسہ اپنے حق میں پلٹنا چاہتی ہیںلیکن ایسا ممکن نہیں ہے،پی ٹی آئی کے کارکن خاص طور پر خواتین ونوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں جو عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کی،اس موقع پرپی پی213کی خواتین کارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی۔
وہاڑی،مظفرگڑھ،بہاولپور،خانیوال،جام پور ،کہروڑ پکا،لودھراں،کوٹ ادو،میلسی،ڈیرہ غازیخان ،نور پور نورنگا، راجن پور(بیورو رپورٹ ،سٹی رپورٹر ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، (بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ بیورو) ریجنل الیکشن کمشنر فضل حکیم خان نے پی پی 285ڈیرہ پر اسٹنٹ کمشنر تونسہ غلام مرتضی۔۔ پی پی 286ڈپٹی ڈی ای او تونسہ۔ ضیا ساجد۔ پی پی287اسٹنٹ کمشنر تحصیل ڈیرہ۔ عثمان غنی۔ پی پی288ڈپٹی ایجوکیشن ڈیرہ۔ ادریس نواز پی پی 289ایڈیشنل کمشنر جنرل ڈیرہ۔ محمد اسد چانڈیہ۔ پی پی290 پی اے بی ایم پی ڈیرہ مشتاق احمد۔پی پی 291اسٹنٹ کمشنر اے سی کوٹ چھٹہ احمد نویدسہرانی۔۔ پی پی 292ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیو یلمپنٹ ڈیرہ محمد وسیم جتوئی پی پی 293اے سی جام پور افتاب اقبال گجر۔ 294ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ ودیگر شامل ہیں۔ عوام کی سہولیات کے لیے دفاتر صبح نوبجے سے شام چار بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ ریٹرنگ افس سے الیکشن میں حصہ لینے کے امیدوار فارم وصول کرکے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ اج مورخہ چودہ مارچ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اخری تاریخ ہے۔ کل مورخہ پندرہ مارچ کو امیدواروں کی لسٹ دفاتر کے بائر اویزاں کر دی جائے گی۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ریجنل افس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک احمد عثمان چنڑ نے پی پی 252 بھاولپورسے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،19امیدواروں نے ریٹرننگ آفس سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔تفصیل کے مطابق سابق ٹکٹ ہولڈر و رہنما تحریک انصاف بھاولپور ملک احمد عثمان چنڑ نے پی پی 252سے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،وہ ایک بڑے قافلے کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر محسن نثار کے پاس پہنچے،اور کاغذات جمع کرائے،روانگی سے قبل ان کے ڈیرے پر معززین علاقہ اور حلقہ کے ووٹرز کا بڑا اجتماع ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدوارملک عامر یار وارن، حلقہ پی پی 251سے امیدوار ملک احمد یاروارن، سابق ناظم خواجہ حسن گل، ملک مجتبی چنڑ، مہر محمد امجد،ملک محمد اعجاز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کیضلع ڈیرہ غازیخان میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ضلع کے آٹھ حلقوں کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، پی پی 285کیلئے اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی ، پی پی 286کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضیاءساجد ، پی پی 287کیلئے اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی ، پی پی 288کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ادریس نواز ، پی پی 289کیلئے اے ڈی سی جی محمد اسد چانڈیہ ، پی پی 290کیلئے پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ، پی پی 291کیلئے اے سی کوٹ چھٹہ احمد نوید ، پی پی 292کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیاگیا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد کے مراسلہ کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران 14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔پنجاب میں الیکشن کے لیے آج بروز منگل کا غذات نامزدگی داخل کرانے کا آخری روز ہے ۔اس سلسلے میں تینوں بڑی پارٹیوں نے امیدوارکافی حد تک کنفرم کر لیے کھچی گروپ میں میلسی کے مرکزی حلقے پی پی 235 پر "جس کا پہلا نام پی۔پی 236 تھا "کے لیے اپنے قائد سابق ضلع ناظم محمد ممتاز خان کھچی ۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایم۔این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی کے فیصلے کے مطابق یہاں سے سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ۔محمد جہاں زیب خان کھچی کے کاغذات ،حلقہ پی پی 234 جس میں میلسی کے شرقی علاقے شامل ہیں سے شہزاد خان کھچی کے کا غذات داخل کرانے کااب تک حتمی فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کھچی گروپ زمان پارک میں عمران خان کی عیادت کے لیے جب گیا تو انہوں نے اس وقت "پاکستان "سے گفتگو میں واضح کر دیا ۔کہ وہ متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے۔پنجاب میں 30اپریل کو صوبائی اسمبلی کے ہونےوالے الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہےاورآزاد امیدواروں سمیت مختلف جماعتوں کےامیدوارسرگرم ہوگئے،پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق ،تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں نے مختلف سیاسی حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،روز روزحلقہ پی پی 269سے مزید10امیدواروں عبدالرزاق، ساجد حسین خان ،چوہدری احسان الحق نولاٹیہ، مہر غلام شبیر سیال، اسدتھہیم،فاروق الرحمن،محمد اقبال شاہین ،محمد یوسف ہنجرا،عبدالصمد علی اور محمد رضوان الزمان گاڈی شامل ہیں جبکہ حلقہ پی پی 270 سے بھی مزید33امیدواروں چوہدری محمد فاروق،محمد امجدعباس،طاہرسلطان،تندیل الرحمن،محمداصغر،رفیق احمد خان،ملک محمدباسط کھر،بےنظیرفاطمہ،محمد اسلم،محمدنوید،محمدآصف خان،محمدانس،شاہدمصطفی،محمدانس جاوید،محبوب علی،محمدعزیزحسین،فرقان آصف خان بزدار،سیدمحمدشہبازغوث ،سیدمحمدفرازاحسن،محمدآصف،علی اکبر،ملک محمدمدثرعباس کھر، محمد علی رضاکھر،شاہدنعیم رزاق،محمدرضوان الزمان خان،منوراقبال خان،عرفان احمد،محمدکلیم للہکامران نیازی،عبدالجبار،عبدالغفار،شفیق احمد،فاروق احمد،محمدسلیمان چوہدری نے کاغذات نامزدگی وصول لیے،کاعذات نامزگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پیر سید رفیع الدین شاہ اپنے آبائی علاقہ مہرآباد سے معروف سیاسی شخصیت رانا اسلم مرحوم کے صاحبزادے رانا علی شوال اسلم کی گاڑی میں سوار ہوکر معروف مذہبی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جعفر رضا شاہ ،اپنے ووٹرز ،سپورٹرز اور دوست احباب کے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور بطور امیدوار MPA حلقہ پی پی 228 کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید رفیع الدین شاہ نے کہا کہ معاشی ،سیاسی دباﺅ کے باوجود حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں اور ان شا اللہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا حامی ہوں کہ ملک میں الیکشن ہونے چاہئیے ۔الیکشن 30اپریل کو ہوں یا کسی بھی وقت، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔پارٹی ٹکٹ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ جو فیصلہ کرے گا اسی پر عمل کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پنجاب اسمبلی کے الیکشن حلقہ پی پی 225سے پی ٹی آئی کی شازیہ حیات اللہ ترین نے ریٹرننگ آفیسر کلیم یوسف کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ان کو 21 مارچ کو کاغذات کی سیکروٹنی کے لیے طلب کر لیا جبکہ پی پی 226سے پی ٹی آئی کے رانا فراز نون نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر را مختار کو جمع کروانے پی ٹی آئی کے دونوں امیدوار بہت بڑے جلوسوں کے ہمراہ کاغذات جمع کروانے کے لیے پہچے تھے آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے باقی جماعتوں اور آزاد امیدوار بڑے بڑے جلوسوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گےریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ نے ڈویژن بھر میں ریٹر نگ اوراسٹنٹ ریٹرنگ افسران کا تقرر کر دیا۔ عوام کی سہولیات کے لیے ریٹرنگ افسران کے دفاتر اور فون نمبر اویزاں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع۔ اج کاغذات نامزدگی جع کرانے کی اخری تاریخ مقرر۔ تفصیل کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر فضل حکیم خان نے پی پی 285ڈیرہ پر اسٹنٹ کمشنر تونسہ غلام مرتضی۔۔ پی پی 286ڈپٹی ڈی ای او تونسہ۔ ضیا ساجد۔ پی پی287اسٹنٹ کمشنر تحصیل ڈیرہ۔ عثمان غنی۔ پی پی288ڈپٹی ایجوکیشن ڈیرہ۔ ادریس نواز پی پی 289ایڈیشنل کمشنر جنرل ڈیرہ۔ محمد اسد چانڈیہ۔ پی پی290 پی اے بی ایم پی ڈیرہ مشتاق احمد۔پی پی 291اسٹنٹ کمشنر اے سی کوٹ چھٹہ احمد نویدسہرانی۔۔ پی پی 292ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیو یلمپنٹ ڈیرہ محمد وسیم جتوئی پی پی 293اے سی جام پور افتاب اقبال گجر۔ 294ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ ودیگر شامل ہیں۔ عوام کی سہولیات کے لیے دفاتر صبح نوبجے سے شام چار بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ ریٹرنگ افس سے الیکشن میں حصہ لینے کے امیدوار فارم وصول کرکے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے صوبائی حلقہ 206 سے سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے کاغذات نامزدگی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے منتخب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور و مرکز عوام کی خدمت ہے نشاط احمد خان ڈاہا کی حقیقی سیاسی وارث ہیں عوام کو مایوس نہیں کریں گے اس موقع پر سابق کونسلر ، مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ۔پٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق صوبائی اسمبلی کے الیکشن 2023ءکے انعقاد کے سلسلہ میں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں بہاول پور ضلع کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد قیوم بھی موجود تھے۔ حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ پی پی 245 بہاول پور -I سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیر پور ٹامیوالی و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر رانا عبد المتین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خیرپور ٹامیوالی و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر طیبہ رمضان، حلقہ پی پی 246 بہاول پور -II سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاصل پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد صفدر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاصل پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر فرحان رشید، حلقہ پی پی 247 بہاول پور -III سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد پرویز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ارسلان اکرم، حلقہ پی پی 248 بہاولپور -IV سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عاقب ارشاد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد اکرم، حلقہ پی پی 249 بہاول پور-V سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عبدالر¶ف سپرا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان سرویا، حلقہ پی پی 250 بہاولپور-VI سے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری شہزاد سرور اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد خالد، حلقہ پی پی 251 بہاولپور-VII سے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیر پور ڈاہا احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مختار احمد خان اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول غوث پور احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد امجد خان، حلقہ پی پی 252 بہاول پور-VIII سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جاوید اختر شاہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صدر بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد احمد، حلقہ پی پی 253 بہاول پور-IX سے سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر میاں محمد آصف اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر رشید چیمہ اور حلقہ پی پی 254 بہاول پور-X سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر منور حسین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاول پور سٹی و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر فیاض احمد سے حلف لیا۔تحصیل جتوئی میں الیکشن قریب آتے ہی گہما گہمی عروج پر ہے بہت سے نئے امیدواروں نے بھی میدان میں اترنے کی ٹھان لی۔ صوبائی حلقہ پی پی 277 کے لیے اب تک جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔ ان میں ڈاکٹر خالد پرویز، چنوں خان لغاری ، سمیع اللہ خان لغاری۔بیگم سردار چنوں خان لغاری سردار داد خان جتوئی ، پیر رانجھو سائیں ، معظم علی خان جتوئی ، محمد علی خان ڈوگر ایڈووکیٹ، اور خرم سہیل خان لغاری ، مسز خان محمد خان جتوئی ، مخدوم باسط سلطان بخاری شامل ہیں ڈاکٹر آصف سلیم خان غزلانی، اور لیاقت علی خان لغاری، شامل ہیں جو پی پی 277 سے متوقع امیدوار ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پی پی 233 سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے بڑے جلوس کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر مظفر علی خان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ، سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ، سابق ناظم چوہدری سعید اختر، عبدالستار بگا، رانا کلیم اختر، را طارق، چوہدری عباس علی، رانا محمد عثمان، اکبر سندھو، شیخ عمر سیٹھی، جمیل احمد گجر، الطاف گجر، اختر نواز بھٹی، میاں آصف خورشید، میاں نیرب خورشید، مطلوب جوئیہ، خالد گجر، شیر خان زمری، وارث جٹ، شاہد نیاز بھٹو، یاسین بھٹی، شیخ ظفر پپا سمیت سینکڑوں کارکنان ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ 30 اپریل کا دن شیر کی جیت اور سیاسی مخالفین کی شکست کا دن ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی خدمت کی ہے۔ سابقہ چار سالہ دور اقتدار میں عوام کو پسماندہ رکھا گیا۔ انشااللہ ترقی اور خوشحالی کا سفر عوامی حمایت اور اللہ کے فضل سے جیتنے کے بعد دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی فلاح و خوشحالی کی قسم کھا رکھی ہے۔ انشااللہ آئندہ بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔