مترو، پولیس مقابلہ ، ساتھیوں کی فائرنگ ست یکارڈ یافتہ ملزم ہلاک 

مترو، پولیس مقابلہ ، ساتھیوں کی فائرنگ ست یکارڈ یافتہ ملزم ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وہاڑی، میلسی، دو کوٹہ( نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) میلسی سرکل پولیس تھانہ مترو کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہواڈکیتی کے 34 مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ ملزم بابر عرف بابری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
 میں آکر ہلاک ہو گیا . ملزم بابر عرف بابری کو سرکاری گاڑی پر ڈکیتی کے مقدمے میں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ میلسی کے موضع جلال قہم کے قریب پولیس کا ملزم بابر عرف بابری کے ساتھیوں سے" ٹاکرا" ہو گیا.. ملزم کے ساتھیوں نے اسے پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔ اس دوران ساتھیوں کے فائر سے ملزم بابر عرف بابری شدید زخمی ہو گیاجبکہ.پولیس نے بھی گاڑی کی آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی. فائرنگ کے تبادلے میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا.. 4 نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ ملزم بابر کی موقع پر ہی ڈیتھ ہوگئی. نعش کا پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے. پی ایف ایس اے ٹیمیں اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئیں ہلاک ہونے والا ملزم ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ صدر دنیاپور، شجاع آباد، گیلے وال، جلہ آرائیں اورراجہ رام کے علاقہ میں مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ نکلاجس کا مزید ریکارڈ اکٹھا کیا رہا ہے۔ملزم کے نامعلوم ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہےمیلسی سرکل۔پولیس تھانہ مترو کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا بین الا ضلاعی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم بابر عرف بابری عرف اصغر ولد محمد صدیق چک نمبر 348 ڈبلیو بی تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں کا رہائشی تھا جس کے خلاف میلسی کے تھانہ مترو میں ڈکیتی کے 4ٹبہ سلطان پور میں 5 ، تھانہ میراں پور میں 2 ،تھانہ سٹی میں 2، تھانہ صدر میں 1 مقدمہ درج. تھا ۔جبکہ ڈکیتی ہی کا وہاڑی کے تھانہ سٹی میں 1 ،تھانہ جہانیاں میں 7 ،تھانہ بستی ملوک میں 1 تھانہ صدر دنیا پور میں 1 ،تھانہ جلہ ارائیں میں 4 ،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں 5 جبکہ موٹر سائیکل چوری کا تھانہ سٹی وہاڑی میں 1 مقدمہ درج تھا ۔ اس طرح اس کے خلاف ڈکیتی کے 33 اور موٹر سا ئیکل چوری کا 1 مقدمہ درج تھا ۔ ملزم کے خلاف34 مقدمات میں سب سے زیادہ 13 ڈکیتیوں کے مقدمات تحصیل میلسی میں درج تھے ۔