رحیم یارخان:پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار،آپریشن کے بعد گروہ گرفتار
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ سی ڈویژن(بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
پولیس کو شہری آٹومکینک طارق حسین نے درخواست دی کہ کچھ ملزمان نے خود کو پولیس کے اے ایس آئی و دیگر اہلکار ظاہر کر کے حبس بے میں رکھا اور جیب سے نقدی نکالنے کے علاوہ برہنہ ویڈیو بناتے ہوئے سنگین جرم میں ملوث ہونے کا خوف دلایا اور گھر سے مزید رقم منگوا کر چھوڑا جس پر انہوں نے بعد ازاں بتہ براری کی تو پتہ چلا کہ یہ جعلی پولیس اہلکار بن کر عوام الناس کو بلیک میل کرنے والا گروہ جس نے اسے لوٹا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا اور ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری آصف رشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن مزمل اسحاق کی نگرانی میں ان الزامات میں ملوث ملزمان حاجی احمد محمد اکرم اور شفطین لیاقت کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے حسب ضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔