دریاﺅں سے متعلق آگاہی کا عالمی دن آج،تقریبات کی تیاریاں مکمل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریاﺅں سے متعلق اگاہی کاعالمی دن آج منایا جائیگا، اس دن(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
کو منانے کامقصدعوام میں زیر سمندر آبی حیات کی زندگیوں کو بچانے اور ماحولیات کا صاف رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جسکا مقصد عوام میں دریاوں کے پانی اور آبی حیات کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے گی،اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو اس بات کی ترغیب دینا ہےکہ وہ اپنےسمندروں، دریاوں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاص خیال رکھیں، اور دریاوں میں پائی جانے والی مخلوق کی زندگیوں کو بچانے کیلئےعملی اقدامات کریں،دریاوں کے عالمی دن کے موقع پر ہر سال دریا میں میٹھے پانی کو ڈال کر عالمی سطح پر یکجہتی کے لیے یہ عالمی دن منایا جا تا ہے، تاہم پاکستان کا سب سے بڑا دریا، دریائے سندھ ریت اور سمندر کے کھارے اور کڑوے پانی کےباعث افادیت کھورہا ہے،دریائےسندھ کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے