میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،289بجلی چوروں کو جرمانہ

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،289بجلی چوروں کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز پورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے رواں ماہ میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے289صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 5 لاکھ42 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ15لاکھ روپے جرمانہ عائد۔10بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق یکم تا 11مارچ 2023 کے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
دوران ملتان سرکل میں 53 بجلی چوروں کو2453373 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور5مقدمات کااندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 71 بجلی چوروں کو1260502روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو601500روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 20 صارفین کو895593 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 34صارفین کو 888656روپے جرمانہ عائد اور ایک ایف آئی آر درج، رحیمیار خان سرکل میں 35 بجلی چوروں کو624000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 41بجلی چوروں کو 820326روپے جرمانہ عائداور دو مقدمات درج۔ بہاولنگر سرکل میں 6صارفین کو 565000 روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 21بجلی چوروں کو 3403911روپے جرمانہ عائد کیاگیا