علاقائی پسماندگی ختم کرنے کی پلاننگ فائنل،افتخار خان
شاہجمال(نمائندہ پاکستان)شاہجمال اور خان گڑھ سب ڈویژنز کے تمام فیڈرز الگ الگ کر کے چودہ کروڑ فی فیڈر خرچ کر کے کھمبوں کا درمیانی فاصلہ کم اور مزید کھمبے نصب کئیے جارہے ہیں تاکہ خرابی کی صورت میں فالٹ تک پہنچنا آسان اور معطل رو جلد بحال کی جا سکے اس سے لائن لاسسز میں کمی اور وولٹیج پورے ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
برائے کشمیر و گلگت بلتستان و سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے امیدواران صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی چوہدری عدنان خالد اور سید اذن علی شاہ کے ہمراہ یونین کونسل جگت پور اور سادیواہن کے علاقوں میں بجلی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں نئے کھمبوں اور ٹرانسفامرز کی تنصیب کی افتتاحی تقریب اور بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سال تک اسمبلی فلور پر اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی بابت زور دار آ واز اٹھانے کے باوجود ان کو ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا قدرت کی مہربانیوں سے وہ اقتدار میں آئے تو بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کا بیڑا اٹھایا اور ایک ارب سے زائد بجلی اپ گریڈیشن کے منصوبے منظور کرائے واپڈا سب ڈویژن شاہجمال اور خان گڑھ میں نصب تنصیبات جن میں کھمبے جمپر ٹرانسفامرز لمبے لمبے فاصلے پر نصب ہونے کی وجہ سے آندھیوں اور بارشوں کے دوران آنے والے نقائص کو ڈھونڈنے میں کافی دقت اور وقت صرف ہوجاتا تھا نتیجتا کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑتا اور زیادہ فاصلے کے باعث لائن لاسز اور ٹرپنگ کے باعث محکمہ اور پبلک کا نقصان ہوتا تھا پر قابو پانے کے لئیے دونوں سب ڈویژنز کے تمام فیڈرز کےلئیے چودہ کروڑ فی فیڈر منظور کرائے جس سے کھمبوں کے درمیان فاصلہ کم کر کے مزید کھمبے اور ٹرانسفامر نصب کئیے جارہے ہیں جس سے فالٹ کی صورت میں پٹرولنگ میں آسانی ہوگی اور نقائص جلد دور کر کے بجلی چالو ہو گی اور لائن لاسز اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث محکمہ اور پبلک کا جو نقصان ہوتا تھا اس پر بھی قابو پالیا جائیگا مزید برآں انہوں نے بتایا کہ ان کے حلقہ این اے 184میں کروڑوں کی لاگت سے نالی سولنگ کی تعمیرکا کام بھی جاری ہے مختصر عرصہ میں جو وسائل دستیاب ہوئے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 275 چوہدری عدنان خالد نے نوجوان طبقہ کو متوجہ کر کے کہا کہ آپ کی نمائندگی کا حق اور مسائل کا ادراک ایک نوجوان ہی کر سکتا ہے لہذا آپ کا حقیقی قائد بلاول بھٹو زرداری ہے پیپلز پارٹی کے امیدواران کو کامیاب کرائیں تاکہ آپ کے لئیے روزگار تعلیم اور صحت کے میدان میں آپ کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔