کمشنر کا صاف و سرسبز پشاور مہم شروع کرنے کا اعلان
پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور ڈویژن کی انتظامیہ نے آج سے پشاور میں دس روزہ صاف و سرسبز پشاور مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مہم میں ضلعی حکومت،ضلعی انتظامیہ،ڈبلیو ایس ایس پی،کنٹونمنٹ بورڈ پشاور،پی ڈی اے،ٹی ایم ایز،محکمہ ہیلتھ،پیسکو حصہ لے گی جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم کا افتتاح آج صبح 9 بجے شاہی باغ پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر،مئیر پشاور حاجی زبیر علی اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کرینگے۔اس ضمن میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اہم اجلاس کمشنر آفس پشاور میں منعقد ہوا جس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد‘ چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی ڈاکٹر حسن ناصر، ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر ادریس، پی ڈی اے،پیسکو، کنٹونمنٹ بورڈ،محکمہ ماحولیات،محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صاف اور سرسبز پشاور مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے لیے پشاور کو 5 زون میں تقسیم کر لیا گیا ہے 14 مارچ سے تمام محکموں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں پشاور شہر،نواحی اور مضافاتی علاقوں میں ایک ساتھ مہم شروع کردی جائے گی خصوصی مہم کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس کی سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور سانیہ صافی ہوگی صفائی مہم پشاور کے تمام 357 نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسلز میں شروع کی جائے گی منتخب بلدیاتی نمائندوں نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل چیئرمین کو بھی مہم میں شامل کرلیا گیا ہے جو کہ اپنے اپنے علاقوں میں مہم کی نگرانی کرینگے مہم میں ڈبلیو ایس ایس پی،پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز کا صفائی عملہ گند اٹھا کر تین شفٹوں میں کام کریگی جبکہ پیسکو کے زمہ اندرون شہر کو لٹکتی تاروں سے پاک کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کے علاوہ پی ڈی اے اور دیگر متعلقہ ادارے مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے ٹی ایم ایز اہلکاروں کے ذریعے شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے والے دیواروں پر لگے پوسٹر اتار کر دیواروں کی صفائی کی جائے گی صفائی مہم کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی اور عوام اور طلبہ کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا اسکولوں کی اسمبلی کے دوران صفائی پرمبنی خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا صفائی مہم کے دوران ہر شام کو ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ اپنے علاقوں کے دورے کرکے صفائی صورتحال کا جائزہ لیے گئی گلبہار اور یونیورسٹی ٹاون کے دو یونین کونسلز کو ماڈل یونین کونسلز منتخب کیا گیا ہے مہم کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو اسناد اور نقد انعامات دیئے جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ دس روزہ مہم آزمائشی بنیاد پر شروع کی جائے گی اور کامیابی کی صورت میں کوشش کی جائے گی کہ پورا سال اسی طرز پر صفائی کرکے پورے شہر کی مثالی صفائی ممکن بنائی جاسکے۔