عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محکمے میں اصلاحات لائیں گے،سلمیٰ بیگم
پشاور(سٹاف رپورٹر)نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ عشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سماجی بہبود کے کاموں میں تیزی لاکر معاشرے کے کمزور طبقات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ عوام۔کی فلاح و بہبود کیلیے محکمے میں اصلاحات لانے کیلیے بھرپور کوشش کروں نگی جب تک معاون خصوصی کی حیثیت سے کام موقع ملا ہے اپنی زمہ داری عوام کے بہتر مفاد میں احسن طریقے سے نبھاؤنگی نگران معاون خصوصی نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پشاور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی نگراں معاون خصوصی کو ضلع پشاور کے آفیسر نور محمد نے ضلع پشاور میں سوشل ویلفیئر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں نشئیوں کیلیے ضلع پشاور میں قائم کئے گئے بحالی مراکز، درالکفالا، ویلفئیر ہوم، پناہ گاہوں، بزرگ شہری، خواجہ سراؤں، درالامان، ووکیشنل ٹرائننگ سنٹرز اور دیگر پر تفصیلی گفتگو ہوئی بریفنگ میں چائلڈ پروٹیکشن، زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ پر بھی بات کی گئی، اس کے علاوہ ضلع میں بصارت سے محروم اور بہرے بچوں کے سرکاری سکول بھی زیر بحث لائے گئے جبکہ بریل پرنٹنگ پریس مشین پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی بحالی مراکز میں 5300نشے کے عادی افراد کا علاج معالجہ ممکن ہواہے پناہ گاہوں میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد لوگوں سہولیات مہیا کی گئی ہیں بریفنگ کے بعد نگراں معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے کاموں میں تیزی لائی جائیں تاکہ معاشرے میں کمزور طبقے کی حقیقی معنوں میں مددہوسکے اور کمزور طبقے فلاحی کاموں سے زیادہ سے ذیادہ مستفید ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ نشے کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا لازمی ہے تاکہ ہمارا نوجوان نسل اس ناسور کا شکار نہ ہوا اور بحالی مراکز میں زیر علاج لوگوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے۔