انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ہمیں محنت جاری رکھنی چاہیے: وزیراعلی سندھ

  انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ہمیں محنت جاری رکھنی چاہیے: وزیراعلی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاؤس میں بچوں کو پولیو کے ڈراپس پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، بچوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 13 تا 19 مارچ تک جاری رہے گی۔ کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع، لاڑکانہ ڈویژن، سکھر ڈویژن کے سکھر اور گھوٹکی، مکمل حیدرآباد اور جامشورو جزوی مہم ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور 2 ہزار 270 کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ دنیا کے دو پولیو کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔ نئے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کی بڑی کامیابی ہے کہ گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ آخری کیس 14 جولائی 2020 کو جیکب آباد سے رپورٹ ہوا تھا۔ پولیو مہم اسی رفتار کے ساتھ جاری رکھیں تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مطمئن نہیں ہونا چاہیے اور محنت جاری رکھنی چاہیے۔ بھر پور مہم کے نتیجے میں انکار اور چھوٹ جانے والے بچوں میں 60 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ خاص طور پر کراچی میں ہمیں انہیں مزید نیچے لانا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -