عدالت سماعت میں تاخیر کے بجائے لاڈلے کیخلاف کارروائی کرے : شیری رحمن 

عدالت سماعت میں تاخیر کے بجائے لاڈلے کیخلاف کارروائی کرے : شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کرنے کیلئے ٹھیک ،عدالت بلائے تو صحت اور سکیورٹی کا عذر پیش کرکے استثنیٰ مانگتے ہیں، عدالت سماعت میں وقفے ،سماعت میں تاخیر کے بجائے لاڈلے خان کے خلاف کارروائی کرے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ریلی کی قیادت کرنے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں،ریلی میں ان کو سکیورٹی کا بھی کوئی خدشہ نہیںلیکن جب عدالت بلائے تو صحت اور سکیورٹی کا عذر پیش کرکے حاضری سے استثنیٰ مانگتے ہیں۔ عدالت سماعت میں وقفے اور سماعت میں تاخیر کے بجائے لاڈلے خان کے خلاف کارروائی کرے۔شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان آج پھر سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں لیکن عدالت میں جواب دہی کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نام نہاد سیاست کیلئے یہ اپنے کارکنان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ شیری رحمن نے کہا کہ خونی مارچ اور ریلیاں نکالنے والے کیا اپنے کارکنان اور ملک کے خیر خواہ ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارکنان کو اکسا کر خود چھپ جاتے ہیں۔
شیری رحمن

مزید :

صفحہ آخر -