میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں،توشہ خانہ میں میرا نام بھی سامنے آیا ہے،توشہ خانہ تحفے کی مالیت کا اندازہ لگاتا ہے، میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ تحفے کو حاصل کرنے کیلئے قانون کے مطابق رقم ادا کرنی پڑتی ہے،تحفے کی ملکیت حکومت کے پاس نہیں ہوتی،تحفے کی ملکیت اسی کی ہوتی ہے جس کو ملتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ تحفے کی رقم کا تعین حکومت پاکستان ہی کرتی ہے۔