شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے

شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے
شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے، کہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہو گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، 4 بڑی پارٹیاں الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہو گئی۔ 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے۔ 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم قطر اور اقوام متحدہ کو سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں، لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا۔ مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہو گا۔

مزید :

قومی -