پھر ایسی درخواست لائے تو ہائیکورٹ ڈسپنسری کا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کا توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کرنے والے وکیل سے مکالمہ 

پھر ایسی درخواست لائے تو ہائیکورٹ ڈسپنسری کا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا، لاہور ...
پھر ایسی درخواست لائے تو ہائیکورٹ ڈسپنسری کا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کا توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کرنے والے وکیل سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف متفرق درخواست پر دوران سماعت عدالت نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پھر ایسی درخواست لائے تو ہائیکورٹ ڈسپنسری کا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا ،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ توشہ خانہ سے جتنا کچھ نکل آیا ہے ڈسپنسری کا خرچ تو وہاں سے نکل آئے گا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،شیخ رشید کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر 3 فروری کو نوٹس جاری ہوئے۔
جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیس پہلے ہی سماعت کیلئے مقرر ہے،27مارچ کو جواب آ جائے گا تودیکھ لیں گے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے 90 روز کی حکومت ہے جلد جواب طلب کرے ،اس ملک میں پہلے پتہ نہیں کیا کچھ ہو رہا ہے۔
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پھر ایسی درخواست لائے تو ہائیکورٹ ڈسپنسری کا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا ،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ توشہ خانہ سے جتنا کچھ نکل آیا ہے ڈسپنسری کا خرچ تو وہاں سے نکل آئے گا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ میرا خیال ہے توشہ خانہ معاملے پر کوئی ناں ہی بولے تو اچھا ہے۔