فواد خان نے"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کا گنڈاسا1 کروڑ 40 لاکھ میں نیلام کر دیا

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر ہٹ شاہکار "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کا گنڈاسا 1 کروڑ 40 لاکھ روپے (50 ہزار ڈالر) میں نیلام کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق فلم کے سپر سٹار فواد خان نے گنڈاسا اپنے ہاتھوں سے نیلام کیا، تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد کی گئی جو سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے میوزیکل شو کی صورت سجائی گئی تھی۔
گنڈاسا فلم میں استعمال ہونے والے کئی گنڈاسوں میں سے ایک تھا جسے اوورسیز پاکستانی نے خریدا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 290 کروڑ سے زائد منافع کما چکی ہے۔