عمران خان نے گزشتہ روز ریلی کیلئے گھر سے نکلنے سے قبل صدقے میں کیا دیا؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں ریلی کے لیے زمان پارک سے نکلنے سے قبل کالے بکرے کا صدقہ بھی دیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک سے ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔عمران خان نے ریلی کے شرکا ءسے گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی خطاب بھی کیا تھا جس میں انہوں نے اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
شکریہ لاہور۔۔۔ آپ اپنا فیصلہ بھرپور انداز میں سنا رہے ہیں!
— PTI (@PTIofficial) March 13, 2023
#ImranKhanRally pic.twitter.com/nFXTsPUgEc
چیئرمین پی ٹی آئی نے ریلی کے لیے زمان پارک سے نکلنے سے قبل کالے بکرے کا صدقہ بھی دیا، عمران خان نے گاڑی پر بیٹھنے سے قبل کالے بکرے پر ہاتھ پھیرا اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر ریلی کے لیے روانہ ہو گئے۔