تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی میں درگزر کرنے کی استدعا کردی 

تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی میں درگزر کرنے کی استدعا کردی 
تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی میں درگزر کرنے کی استدعا کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی میں درگزر کرنے کی استدعا کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے توہین الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے کہاکیس قابل سماعت ہونے پر الیکشن کمیشن فیصلے دے ،الیکشن کمیشن اس کیس کی قانونی حیثیت کا پہلے فیصلہ کرے ، الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کیسز کی کارروائی ختم کرے۔
عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی،فوادچودھری نے کہاکہ عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہوئے جائیں گے ۔
ممبرپنجاب نے کہاکہ سیاسی جماعتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان نے رہنا ہے،ممبر نثار درانی نے کہاکہ ہم کسی کی تعریف یا گالی دینے سے متاثر نہیں ہوں گے۔
فوادچودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے آنا تھا مگر سکیورٹی مسئلہ ہے،اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، میں عمران خان کی طرف سے بھی حاضر ہوا ہوں،صبح اٹھتے ہیں تو روزانہ نئے مقدمات درج ہوتے ہیں،ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ معاملات سیاسی جماعتوں نے ٹھیک کرنے ہیں،
فوادچودھری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ صرف تنقید سنتے ہیں تعریف نہیں سنتے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے صرف الیکشن کمیشن کھڑا ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پوائنٹ ٹوپوائنٹ بات کرتے ہیں الیکشن کمیشن سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت28 مارچ تک ملتوی کردی ۔