لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے مقدمات ؛ عدم پیشی پر عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو نوٹسز جاری 

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے مقدمات ؛ عدم پیشی پر عمران خان اور دیگر پی ٹی ...
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے مقدمات ؛ عدم پیشی پر عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو نوٹسز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے دو مقدمات میں عدم پیشی پر عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو نوٹسز جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماﺅں پر لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے دو مقدمات کی سماعت ہوئی،عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں میں سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا،عدالت نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو نوٹسز جاری کردیئے،سول جج نے دونوں کیسز پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات دج کئے گئے تھے ،اسلام آباد پولیس نے تھانہ گولڑہ میں درج دونوں مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔