نیب ترامیم کیس؛ حکومت نے رواں سال کی گئی نیب ترامیم کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے رواں سال کی گئی نیب ترامیم کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تفصیلات سپریم کورٹ میں متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائی گئیں ،دستاویزات میں کابینہ سے منظور کی گئی ترامیم کی تفصیلات اور خط و کتابت شامل ہے،سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بنچ آج نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔