اسلام آباد میں بہن کے ساتھ گلی میں چہل قدمی کرنے والا نوجوان ڈاکوﺅں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 13 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے 21 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 21 سالہ حسنین اپنی بہن اور کزنز کے ساتھ گلی میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکو آئے اور انہوں نے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی جس پر حسنین نے مزاحمت کی، ڈاکوﺅں نے حسنین کو گولی ماری جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، والد کی مدعیت میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔