اینجیلا باسٹ کو آسکر ایوارڈ نہ ملنے پر مارول سٹوڈیو کےمداحوں نے اکیڈمی پر تنقید شروع کردی

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ اینجیلا باسیٹ کو آسکر ایوارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مارول سٹوڈیو کے مداحوں نےاکیڈمی پر شدید تنقید کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ اینجیلا باسیٹ فلم "بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور" میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے آسکر ایوارڈز کے لیے"بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس" کی کیٹگری میں نامزد ہوئی تھیں لیکن جیتنے میں ناکام رہیں۔یہ ایوارڈ اداکارہ جیمی لی کرٹس نے اپنے نام کیا جوکہ فلم "ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس" میں بہترین کارکردگی دِکھانے پر آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔
Going to need you guys to stop discrediting this performance because it’s a “Marvel movie” no, it was a damn good performance worthy of a nomination and award. #Oscars pic.twitter.com/YuQGtB6W89
— Leo Rydel (@GeeklyGoods) March 13, 2023
اینجیلا باسیٹ کی ناکامی مارول سٹوڈیو کے مداحوں کو بہت ناگوار گزری کیونکہ وہ بہت بے صبری سے اداکارہ کو آسکر کے اسٹیج پر ٹرافی تھامتے ہوئے دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔اسی لیے اداکارہ اور مارول اسٹوڈیو کے بہت سے مداح سوشل میڈیا پر اکیڈمی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
I’ve accepted that with the Oscars, it’s never gonna happen unless the MCU makes a movie designed specifically to win Oscars.
— Richard Nebens - The Direct (@RichardNebens) March 13, 2023
I’m not saying the MCU has to WIN all of these awards, but it deserves a hell of a lot more nominations at least.
Me stealing the oscar to give it to Angela Bassett #oscars pic.twitter.com/KfkLUJo0h9
— ♈︎ (@bvbhive) March 13, 2023