عمران خان کی متوقع گرفتاری، اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ، آنسو گیس کےگولے فراہم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی متوقع گرفتاری کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔
نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق اسلام آباد کے تمام تھانوں سے نفری اکٹھی کی جا رہی ہے،ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کے انٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شہر میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا, تحریک انصاف کے کارکنان کو ایک جگہ اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔