پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات30 اپریل کو ہوں گے، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری دن تھا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 2 دن بڑھا دیئے ۔