عمران خان کو آج گرفتار کر لیں گے، اسلام آباد پولیس 

عمران خان کو آج گرفتار کر لیں گے، اسلام آباد پولیس 
عمران خان کو آج گرفتار کر لیں گے، اسلام آباد پولیس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو آج گرفتار کر لیں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں زمان پارک سے ملحقہ شاہراہ پر انٹی رائٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، پولیس کے دستوں نے راستے بند کر دیئے۔

پولیس کی بکتر بند گاڑی پہلے ہی زمان پارک کے باہر موجود ہے۔ پولیس کے دستے پیدل چلتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے کیس کا پتہ ہے، تفصیل نہیں بتا سکتے۔ گرفتاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

مزید :

قومی -